سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) گذشتہ روز مدین کی نجی بنک میں کام کرنے والے 23 سالہ دوشیزہ جس کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی، اس دوشیزہ اور مدین تھانے میں خود کو گولی مارنے والے پولیس اہلکار کے درمیان خفیہ شادی کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کو اقدامِ خودکشی کرنے والے پولیس اہلکار عطااللہ اور مقتولہ مسماۃ حنا کا نکاح نامہ ملا ہے، جنہوں نے 14 نومبر2018ء کو مینگورہ میں خفیہ شادی کی تھی۔ اقدامِ خودکشی کرنے والا پولیس اہلکار پہلے سے شادی شدہ ہے۔ دوسری بیوی کی قتل کا سن کر اس نے بھی خود کشی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے موبائل کا سی ڈی آر ان کو ملا ہے جس کی مدد سے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
Swat
