Swat

سوات ، 5سالہ بچہ تاوان اور بیوی کی حوالگی کے لئے اغوا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقہ گوگدرہ سے 5سالہ بچہ تاوان اور بیوی کی حوالگی کی غرض سے اغوا کرلیا گیا ۔تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ او محمد ایاز خان کے مطابق گوگدرہ میں محمد فیاض نامی شخص کے 5سالہ بچے طفیل کو اغوا کیا گیا ۔بعد میں ملزمان بچے کے بدلے میکے بیٹھی بیوی کی حوالگی اور چالیس ہزار روپے تاوان دینے کا مطالبہ کرتے رہے ۔ملزمان دھمکی دیتے رہے کہ ان کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو بچے کو قتل کردیا جائے گا۔ جس پر پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کے لوکیشن کو ٹریس کرکے قریبی پہاڑی سے اغوا کار مراد خان ولد عبدالرحیم اور فواد خان ولد اورنگزیب ساکنان گوگدرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بچے کو بہ حفاظت بازیاب کرالیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مراد کی بیوی مغوی بچے کے والد محمد فیاض کی قریبی رشتہ دار ہے ۔ ملزمان بچے کو اغوا کرکے بیوی کی حوالگی اور رقم کا مطالبہ کرتے رہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔