Swat

ضلع ناظم و تحصیل ناظم کا عوامی حقوق کے لیے مشترکہ جد و جہد کا اعلان

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) ضلع ناظم سوات اورتحصیل ناظم مینگورہ(بابوزئی) نے علاقہ اور عوام کے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ اورتحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں منتخب عوامی نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ سوات کے مجموعی مسائل کے حل اور سوات کے حقوق کے لیے حقیقی جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے لیے منظورکردہ ترقیاتی فنڈ کم ہے۔ اس میں اضافہ کرنااورفنڈ سے کٹوتی نہ کرنے کے لیے بھی اپناکرداراداکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت ترقیاتی فنڈ جاری کرکے اس کوبروقت خرچ کرنے کے لیے ہم دونوں اپناکرداراداکریں گے۔ جوہماری ذمہ داریوں میں بھی شامل ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔