سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ دارمئی میں کھیت سے پرانے 5مارٹر گولے برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق شاکر اللہ کے کھیت میں کھدائی کے دوران میں پانچ مارٹر گولے نکل آئے جس کی اطلاع اس نے پولیس کو دی۔ پولیس نے مارٹر گولے اپنے قبضہ میں لے کر بعد میں ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالہ کردیے۔
