سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میں سابقہ دشمنی پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے چچا کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم رحیم اللہ نے اپنے چچا عدالت خان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول نے بھی کچھ عرصہ پہلے اپنے بھائی اور بھتیجے کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
