سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) نشاط چوک مینگورہ میں تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے کے آپریشن کے دوران دکان دار سڑکوں پر نکل آئے اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ دکان داروں کا مؤقف تھا کہ ان کی دکانوں میں تجاوزات نہیں ہیں اور آئے روز ٹی ایم اے کے اہلکار ان کے خلاف آپریشن کرتے ہیں۔ اس موقع پر ٹی ایم اے کے افسر مصباح الدین نے کہا کہ وہ کسی دکان دار کے مخالف نہیں ہے اور صرف قانون کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے سڑک کنارے کھڑے اخبار فروشوں کو بھی نہیں بخشا اور ان سے اخبارات چھین کر گاڑی میں ڈال دیے۔
