Swat

پشتون تحفظ موومنٹ سوات کا لور الائی میں اپنے ساتھی کے قتل کے خلاف مظاہرہ

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) پشتون تحفظ موومنٹ ضلع سوات نے لور الائی میں اپنے ساتھی پروفیسر ارمان کے قتل کے خلاف نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں ادریس عرف باچہ،ملک ریاض، فواد یوسف زئی، احمد شاہ یوسف زئی اور دیگر نے کہا کہ ارمان لونی کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ارمان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قوم پر ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے۔ دوسری قوموں کی طرح پشتون بھی پاکستان کا حصہ ہیں۔ ان کو پاکستانی ہونے کا حق دیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔