سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) حالیہ برف باری کے بعد وادئی کالام کی مختلف رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہوگئیں۔حالیہ برف باری کے دوران کالام مین بازار میں ایک فٹ تازہ برف پڑ چکی ہے۔ اسی طرح مضافاتی علاقوں کس اور جالبنڈ میں ڈیڑھ سے دو فٹ تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ مٹلتان، پلوگاہ، اتروڑ اور گبرال میں تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ برف باری کی وجہ سے گبرال کی رابطہ سڑک بھی دوبارہ بند ہوگئیں، جس کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Swat
