کبل ڈاگے،غلطی سے بندوق چلنے سے بچہ جاں بحق
(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ ڈاگے میں غلطی سے بندوق چلنے سے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی جاں بحق ہوگیا۔ بارہ سالہ رحمت علی گھر میں موجود بندوق سے کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس سے غلطی سے بندوق چل گئی جس کی گولی سامنے کھڑے اس کے چھوٹے بھائی چھے سالہ ابوبکر کو لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
Swat
