سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی نصرت میں راستے کے تنازعہ پر کلہاڑی کے وار کرکے دو بھائیوں کو شدید زخمی کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بھائیوں بخت جہان اور درانی نے تنازعہ پر دو بھائیوں الیاس اور فیروز پر کلہاڑیوں سے حملہ کردیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
Swat
