سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں دو مختلف واقعات میں دونوجوانوں نے زہریلی دوا کھالی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگیا۔ تحصیل کبل کے علاقہ ڈیرئی کانجو میں28سالہ انور شاہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زرعی زہریلی دوا کھائی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا ۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوٹنئی میں 18سالہ سمیع اللہ نے بھی زہریلی دوا کھا کر خود کشی کی کوشش کی جس کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔
Swat
