Swat

بزرگ سیاستدان محمد علی شاہ باچا لالا سپرد خاک

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بزرگ سیاستدان، ن لیگ کے رہنما سابق وزیر محمد علی شاہ باچا لالا کو سپرد خاک کردیا گیا ۔ وہ گذشتہ روز 84سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ میں ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور لوگوں نے کی کثیر تعداد میں شرکت کی، جس کے بعد ان کو آبائی قبرستان قمبر مینگورہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔مرحوم مسلسل پانچ مرتبہ ایم پی اے اور چار مرتبہ صوبائی وزیر رہ چکے تھے۔ مرحوم، خیبر پختون خوا کی صوبائی کابینوں میں ورکس اینڈ سروسز، تعلیم، عشر و زکواۃ، سوشل ویلفیئر، جیل خانہ جات، ٹرانسپورٹ، وائلڈ لائف اور ماہی پروری کے وزیر رہ چکے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔