Swat

ناگوہا،تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق 

( باخبر سوات ڈاٹ کام ) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناگوہا میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے سڑک کنارے کھڑے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عشا کے بعد 16 سالہ مدیحہ بی بی اپنے 5 سالہ بھائی نعمان کے ساتھ سڑک عبور کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار موٹر کار جس کو عبدالکریم خان ساکن تیمرگرہ چلارہا تھا، نے دونوں بچوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ 

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔