(باخبر سوات ڈاٹ کام)ابدالی سکول اینڈ کا لج امانکو ٹ مینگورہ کے زیر انتظا م شجر کا ری مہم کا افتتا ح ہو ا۔ مہم کا افتتا ح سیدظہیر الا سلام شا ہ کمشنر ملا کنڈ ڈویژن نے کیا۔ اس سلسلے میں گراسی گراؤ نڈمیں ایک پروقار تقریب کا انعقا د کیا گیا تھا۔ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے سید ظہیر الاسلا م شاہ نے کہا کہ جنگلا ت کی اہمیت سے انکا ر نہیں کیا جا سکتا۔ مو سمی حالا ت کا مقابلہ ہم جنگلا ت کا رقبہ بڑھا نے سے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پانی کی شد ید قلت ہے۔ اس کی بڑھنے کی وجہ جنگلا ت کی کمی ہے۔انہو ں نے کہا کہ فضا ئی آلودگی میں کمی جنگلا ت اور پھل دار پودوں کی اضا فہ سے لا ئی جا سکتی ہے ۔
Swat
