Swat

سیدو گروپ ہسپتال کو عالمی معیار پر ترقی دی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو جلد موجودہ معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ کیوں کہ وہ بحرانوں سے کھیلنے اور پوری استقامت سے اپنی ٹیم کو نکالنے کے گر جانتے ہیں۔ ان کے بیرون ملک جبکہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کے پاکستانی دورے اس حقیقت کا منھ بولتا ثبوت ہیں۔ صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کو سیاحت و مواصلات اور معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے پورے جنوبی ایشیا میں کلیدی مقام دلانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جس میں سوات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔ سوات موٹروے خطے میں معاشی اور مواصلاتی انقلاب کے اس نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے بائی پاس روڈ پر نوتعمیر شدہ جنرل بس سٹینڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ40 کنال رقبے پر محیط یہ لاری اڈا پرانے اڈے سے تین گنا بڑا ہے، جس سے اندرونِ شہر ٹریفک کا ازدحام ختم ہونے کے علاوہ مسافروں کو ملک کے کسی بھی کونے کے لیے آمد و رفت میں اضافی سہولیات مہیا ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے یکم مئی کو موٹروے کے افتتاح کے بعد اسے اگلے مرحلے میں مینگورہ اور پھر باغ ڈھیرئی تک توسیع دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹی ایم اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس کے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز فوری ریلیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ سیدو گروپ ہسپتال کو عالمی معیار پر ترقی دی جارہی ہے۔ سڑکوں اور تعلیم و صحت کی صورتحال مزید بہتر بنائی جائے گی۔ کانجو ائیرپورٹ کو بھی کھولا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے یتیم بچوں کے ادارہ خپل کور میں خپل کور ولیج کا افتتاح کیا اور اس کی تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔