Swat

سوات، جشنِ اباسین شایان شان طریقے سے منایا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشتو کے معروف شاعر، ادیب، محقق اور اسلامیہ یونیورسٹی کے شعبۂ پشتو کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسف زئی کی ادبی خدمات کے صلہ میں سوات میں’’جشنِ اباسین‘‘ منایا گیا۔ ایس پی ایس کالج رحیم آباد میں اباسین یوسف زئی کو سوات کے شاہی گھوڑے کی سواری میں لایا گیا جہاں موجود لوگوں نے ان کا شان دار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اباسین یوسف زئی کو پختونوں کی روائتی پگڑی پہنائی گئی۔ تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اباسین یوسف زئی پر متعدد مقالے پیش کئے گئے اور شعرا نے شعر کی زبان میں اباسین یوسف زئی کی ادبی خدمات پر اپنے کلام سنائے۔ اس موقع پر اباسین یوسف زئی نے کہا کہ یہ تقریب سوات کے لوگوں کا ادب سے دلی محبت کا اظہار ہے اور وہ اس محبت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔