Swat

انتظامیہ جاری منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے اوران کی دیکھ بھال یقینی بنائے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے متعلقہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپین یونین کے تعاون سے کمیونٹی ڈریوین لوکل ڈویلپمنٹ (سی ڈی ایل ڈی) پروگرام کے تحت جاری منصوبوں میں شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ترقیاتی عمل کو آن گراؤنڈ لایا جائے۔ اپنے دفتر سیدو شریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پراجیکٹس میں مقامی کمیونٹی کو بھی شامل کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ تاکہ لوگوں کا اعتماد بھی مکمل طور پر بحال ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ ان منصوبوں کی پایۂ تکمیل کو پہنچانے تک ان کی دیکھ بھال یقینی بنائے اور منصوبوں کو محض انجینئرز کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔