سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش وبرف باری سے سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہوگیا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا، جو جمعرات کی سہ پہر تک جاری رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو بھی سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
Swat
