سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ گنبد میرہ میں سالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بہادر سکنہ طاہر آباد نے اپنے بہنوئی عبدالروف پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنے بھتیجے کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔
Swat
