سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی چور میں شوہر نے حاملہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم زمین خان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی سات ماہ کی حاملہ بیوی 38 سالہ مسماۃ (ب) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Swat
