سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ جمعرات کو میدانی علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش اور بالائی پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کو سوات میں مطلع صاف اورمنگل بدھ کو دوبارہ میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
Swat
