(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں باچا خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام غریب اور نادار بچوں کے باچا خان ہائی سکول کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں سابقہ صوبائی وزیر ایوب اشاڑی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں اس وقت عوام نے ذمہ داریاں دی تھیں جب سوات میں بدامنی کے اندھیرے تھے۔ دہشت گرد پختونوں کے ہاتھ سے قلم اور کتاب لیناچاہتے تھے، مگر ہم نے تمام تباہ شدہ تعلیمی اداروں کو نہ صرف بحال کیا بلکہ اس کی دوگنی تعداد میں تعلیمی ادارے قائم کئے جس کی زندہ مثال سوات یونی ورسٹی ہے۔ باچاخان ایجوکیشن ٹرسٹ کے ڈائریکڑپروفیسر ڈاکٹر خادم حسین نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ باچاخان سکول سسٹم پورے صوبے میں جاری ہے۔ یہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جس میں بچوں کو فنی تعلیم، کلچر اور دیگر پختون روایات کے مطابق تربیت دی جارہی ہے ۔
Swat