Swat

شہاب نگر، نوجوان کا اقدامِ خودکشی، تشویشناک حالت میں پشاور منتقل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام )  مینگورہ کے محلہ شہاب نگر میں نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے اقدام خودکشی کیا جس کو تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق غیر شادی شدہ نوجوان شاہد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر منگل کی صبح پستول سے اپنے سر پر فائرنگ کی جس کو شدید زخمی حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کو تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔