سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ایڈیشنل سیشن جج کبل سوات حسن بانو نے عدالت کے سامنے اپنی سابقہ بیوی اور سالے کو قتل کرنے والے ملزم پولیس اہلکار کو پھانسی اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ملزم نے 29 جولائی 2015ء کو اپنی سابقہ بیوی مسماۃ (س) اور سالے عثمان کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جب وہ عدالت میں تاریخ پیشی کے لئے آرہے تھے۔ عدالت میں وکلا کی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جج نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
Swat
