سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں باولے کتے نے19افراد کو کاٹ لیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں باولے کتے نے جن افراد کو کاٹا ہے ان میں زیادہ تر بچے اور بچیاں شامل ہے ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا گیا جہاں پر عملہ نے تمام زخمیوں کو طبی امداد دینے کے ساتھ ویکسین بھی لگائے ۔
