سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مینگورہ میں جے آئی یوتھ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کے ضلعی صدر خالد حسین، جنرل سیکرٹری شوکت علی، تحصیل کونسلر یوسف علی اور دیگر نے کہاکہ تبدیلی لانے کی دعویدارسرکار اپنے تمام تر دعوؤں اور وعدوں میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مسائل اور مشکلات میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے، جس کے سبب لوگ دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔
Swat
