سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں فائرنگ کے واقعے میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زاہدا للہ ولد محمد طاہر نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان گوہرعلی ولد میاں سید علی، محی الدین، رفیع الدین اور معراج الدین نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ زاہداللہ،والد محمد طاہر اور دیگر دو افراد جلال الدین اور صلاح الدین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک ملزم گوہر علی کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Swat
