(باخیبر سوات ڈاٹ کام) جہانزیب کالج کے شعبۂ تاریخ کے بورڈ آف سٹڈیز کی دوسری میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں قائد اعظم یونی ورسٹی اسلام آباد،یونی ورسٹی آف پشاور، یونی ورسٹی آف سوات اور شعبۂ تاریخ جہان زیب کالج سوات سے بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ شعبہ تاریخ اور بورڈ آف سٹڈیزکے چیئرمین ڈاکٹر سلطان روم نے اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے باہر سے آئے ہوئے بورڈ کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اوران کو شعبۂ تاریخ کی اب تک کی کامیابیوں اوردرپیش مشکلات سے آگاہ کرنے کے بعد اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نکات پر بحث کی دعوت دی۔ ایجنڈے میں شامل تمام نکات پربالترتیب باری باری تفصیل سے بحث کے بعد بورڈ کے ممبران نے گورنمنٹ جہان زیب کالج کے شعبۂ تاریخ میں جاری بی ایس چار سالہ پروگرام کے 2018-22 ء اور اس کے مابعد سیشنزکے لیے اسکیم آف سٹڈیز اور دوسرے اُمور سے متعلق سفارشات متفقہ طور پر یو نی ورسٹی آف سوات کے بااختیار فورم سے ان کی منظوری کی سفارش کی۔
Swat
