Swat

اینگرو ڈھیرئی،مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں ملبے تلے دب کر زخمی 

(باخیبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ اینگرو ڈھیرئی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئیں۔مومن خان کے گھر کی چھت گرنے کے بعددونوں بچیاں ملبے تلے دب گئیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں دو سالہ سمیرا اور پانچ سالہ سرودانہ کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا۔ مالک مکان کے مطابق قریبی مکان والے بیسمنٹ میں کھدائی کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کے مکان کو نقصان پہنچا اور چھت گر گئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔