(باخیبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شین میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔ 18 سالہ ثناء اللہ اپنے ساتھی ذاکر حسین کے ساتھ مٹی کی کھدائی کر رہا تھا کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر آگرا جس کے نتیجے میں دونوں ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ذاکر حسین کو زخمی اور ثناء اللہ کو مردہ حالت میں مٹی سے نکال لیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
