سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے ماڈل کورٹ نے منشیات فروشی کے ایک مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو چھ سال قید اور جرمانہ کی سزا سنادی۔ ماڈل کورٹ کی جج حاجرہ رحمان کی عدالت میں وکلا کی دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم طاہر خان کو چھ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید چھ ماہ قید گزارنا ہوں گے۔
Swat
