Swat

ملم جبہ میں قیمتی اراضی پر سیم سنز گروپ کے قبضہ کا دعویٰ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام )  ملم جبہ میں اراضی پرسیم سنز گروپ کے غیر قانونی طورپر قبضہ جمانے کے خلاف اہل علاقہ زمین کے اصل مالک کے ہمراہ سراپااحتجان بن گئے۔ اس حوالے سے قاری فتحت اللہ نے ملم جبہ کے درجنوں عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2013ء میں انہوں نے گرین ٹاپ ویلی ملم جبہ میں وہاں کے مشران سے 701 کنال زمین خریدی جس کی رو سے خسرہ 1408/1 اورخسرہ 1408/3 کا قبضہ بھی ان کے پاس ہے۔ زمین خریدنے کے بعد رقم بھی اداکردی گئی ہے، تاہم اب وہاں پر سیم سنزگروپ کے مالکان وسیم الرحمان اورعمیر سمیع ولد سمیع الرحمان جن پر پہلے ہی نیب کی انکوائری چل رہی ہے، نے میری زمین پر ناجائز اور غیر قانونی طریقے سے قبضہ جمانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل سیم سنزگروپ کے نام سے ایک مافیا ملم جبہ آیا ہے جو اراضی پر قبضہ جمانے کی نہ صرف کوششیں کررہاہے بلکہ وہاں بعض زمینوں پر کام بھی شروع کردیاہے، جس کے سبب تصادم کا خطرہ پیداہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت، انتظامیہ اوردیگر اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری تحقیقات کرانے اور تصادم کی راہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں