Swat

آل سوات ہیلتھ کوآرڈی نیشن کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) آل سوات ہیلتھ کوآرڈی نیشن کی طرف سے غیر قانونی چھاپوں، فارمیسی بی اور سی کو قانونی درجہ دینے اور سروس سٹرکچر دینے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر خواجہ عبدالقیوم، ملاکنڈ ڈویژن کے صدر سر بلند خان، خورشید احمد، ڈاکٹر خالد محمود، فضل سبحان، ایاز خان، ایاز حسین، بہار علی، میاں گل علیم خان اور دیگر نے کہا کہ ہم احتجاج میں حق بجانب ہیں جبکہ ہم کو الیفایڈ ہیں۔ ایچ آر اے اور ایچ سی سی کے حکام ہمیں بلا جواز تنگ کرکے ہمارے کلینکوں پر چھاپے مار رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوالیفائیڈ ہیں۔ حکومت ہمیں روز گار دے۔ پھر کلینکوں کو بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر احتجاج کررہے ہیں جبکہ ہم نے 30 اپریل کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ یکم مئی کو ہم صوبہ، ڈویژن اور اضلاع میں احتجاج کریں گے۔ 16اپریل کو پشاور اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔