Swat

عمران نیازی نالائق اور نااہل سیاستدان ثابت ہوگئے ہیں انجینئر امیر مقام

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی نالائق اور نااہل سیاستدان ثابت ہوگئے ہیں، ورثے میں جو ملا تھا وہ دس دنوں میں پھونک دیا، اگر عمران خان اور کچھ نہ کرتے تو پچھلی حکومت سے ورثے میں ملنے والے ڈالرکو 104 ڈیزل 66،پٹرول اور خوردونوش کی قیمتیں برقرار رکھتے پھر بھی سکھ کاسانس لے سکتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما ملک جان زیب خان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد تبدیلی کے دور میں اپنی ذات اور سیاست کی کوئی فکر نہیں بلکہ وطن عزیز کی فکر ہے، ملک روزبروز معاشی طور پر دیوالیہ ہوتا جا رہا ہے، ملک کا دفاع مضبوط معیشت ہی سے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو گالیاں دینی اور چور ڈاکو کہنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا قوم کو زندگی کی بنیادی سہولیات چاہیے جو نیازی کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے، عمران خان نیازی روزانہ راگ الاپتے ہیں کہ این آر او نہیں دینا میں اس سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ سے این آر او مانگا کس نے،سب کو پتہ ہے عمران خان این آر او دینے کے اہل ہی نہیں ہے، اب ناکامی کے بعد رونا روتے ہیں کہ بحران ورثے میں ملے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اب اپنے چہیتوں کیلئے ایمنسٹی سکیم لیکر آرہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔