Swat

اوڈیگرام، محکمۂ سوئی گیس نے غیر قانونی گیس کنکشن کاٹ دیے، ایف آئی آر کی درخواست

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) محکمۂ سوئی گیس سوات کے عملہ نے اوڈیگرام کے علاقہ جلال آباد میں غیر قانونی مین کنکشن کاٹ کر کنکشن لینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لئے پولیس کو درخواست دے دی ۔ سوئی گیس سوات کے انچارج انجینئر میرویس خان کے مطابق ان کو اطلاع ملی تھی کہ محلہ جلال آباد میں نامعلوم افراد نے مین لائن سے 60گھروں کے لئے غیر قانونی کنکشن لیا ہے، جس پر ان کے عملہ نے پولیس کے ساتھ جاکر غیر قانونی مین لائن کو ختم کیا اور ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست دے دی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔