سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ سٹی کے نوتعینات سرکل ڈی ایس پی ظاہر شاہ خان نے کہاہے کہ معمولی نوعیت کے مقدمات اورتنازعات میں مصالحتی کمیٹیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے، جس سے فریقین کو عدالتوں میں جائے بغیر دہلیز پر انصاف مل رہا ہے۔ پولیس ڈی آر سی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ مینگورہ اور رحیم آباد میں ڈی آر سی ممبران اور علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی آر سی کے چیئرمین شوکت خان،حاجی رسول خان اور دیگر نے ڈی ایس پی ظاہرشاہ کو سوات آنے پر خوش آمدید کہا اور اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ ڈی ایس پی ظاہر شاہ خان نے کہاکہ پولیس اور ڈی آر سی ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں۔ دونوں ایک ہی مقصد کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے ڈی آر سی ممبران پر زور دیا کہ وہ فریقین کے مابین مصالحت کی کاؤشوں کو جاری رکھیں، تاکہ انہیں عدالتوں اور تھانوں کے چکر نہ کاٹنے پڑیں اور تنازعات بروقت باہم رضا مند سے حل ہوں۔
Swat
