سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان اورچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیرنگرانی صوبائی حکومت زراعت کو ترقی دینے کے لیے پوری تندہی سے کوشاں ہے۔ زرعی میلے سے مقامی زمین داروں اور کسانوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جو معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وہ کبل گراؤنڈ میں تین روزہ لائیو سٹاک فشریز وایگری بزنس ایکسپو کی تقریب انعامات سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے میلے میں 50 سے زائد مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔
