Swat

سوات، 1 لاکھ 79 ہزار بچوں کے سکول نہ جانے کا انکشاف 

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں 1 لاکھ 79 ہزار بچوں کے سکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحصیل کبل میں ای پی ایس، این سی ایچ ڈی اور محکمۂ تعلیم کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد امین نے انکشاف کیا کہ اس وقت ضلع سوات میں 1 لاکھ 79 ہزار بچے جن کی عمریں پانچ سے دس سال تک ہیں، سکولوں سے باہر ہیں۔ ہمارا مشن ہے کہ ان بچوں کو ہر صورت سکولوں میں لانا ہے۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے اساتذہ کرام کو بنیادی کردار ادا کرناہوگا۔اس موقع پر تحصیل ناظم حاجی رحمت علی نے کہا کہ قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی ذمہ داری اساتذۂ کرام کی ہے۔ تقریب کے آخر میں شرکا نے سکول داخلہ مہم کے حوالے سے واک بھی کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔