Swat

بار اور بنچ لازم و ملزوم ہیں، جسٹس سید ارشد علی 

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی نے کہا ہے کہ بار ایسو سی ایشن نے ہمیشہ بنچ کے ساتھ خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سرانجاد یے ہیں۔ آئندہ کیلئے بھی یہ اچھی کاکردگی کا مظاہر کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات بار ایسو سی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بار ایسو سی ایشن کے نومنتخب صدر حضرت معاذ، سابقہ صدر اختر منیر اورجنرل سیکرٹری جہانگیر ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ سیدجسٹس ارشد علی خان نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ کہ بار اور بنچ لازم و ملزوم ہیں۔ دونوں ایک ہی مقصد کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وکلا کوشش کریں کہ کسی بے گناہ کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، تاکہ مظلوموں کو بروقت انصاف مل کر ان کی دادرسی ہوسکے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر حضرت معاذ ایدووکیٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بنچ ایک جسم کی طرح ہیں اورہم کوشش کریں گے کہ برادری کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جاسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔