Swat

کبل، لڑکے اور لڑکی کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام )  تحصیلِ کبل کے علاقہ قلاگے میں لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شیر امان نے اپنے بیٹے فرمان اور پوتے عثمان سے مل کرقریب میں واقع بیٹے کے گھر میں گھس کر اپنی بہو 25 سالہ مسماۃ (ث) اور 20سالہ سلطانِ روم کو کمرے میں فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگئے۔ مقتولہ کی شادی کچھ سال پہلے مرکزی ملزم کے بیٹے رحمان غنی کے ساتھ ہوئی تھی جن سے مقتولہ کا ایک بیٹا ہے اور مقتولہ کا شوہر محنت مزدوری کی وجہ سے سعودی عرب میں ہے۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔