(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے چالیار میں جی ٹی روڈ پر سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر جی ٹی روڈ پر کھدائی کرکے نالا بنانے کے خلاف مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کام بندکرانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ولیج ناظم اختر شاہ، مشرف شاہ اودیگر نے کہا کہ ایک شخص کے ذاتی فائدے کے لیے حکومت کے لاکھوں روپے کا نقصان کیا جارہاہے۔ یہ والیِ سوات کے دور کی روڈ ہے۔اسی جگہ پر کسی قسم کا نہ کوئی کلورٹ ہے اور نہ ضرورت ہے۔ اسی روڈ کے کنارے باقاعدہ نالاموجود تھا، مگر روڈ پر کام کرنے کی وجہ سے وہ بند ہو چکا ہے۔اگرمحکمہ این ایچ اے نے کلورٹ کی جگہ روڈکے کنارے نالے کو کھول دیا، تو سارا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
Swat
