سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ گالوچ میں اے این پی کا سالار فائرنگ سے بال بال بچ گیا۔ اے این پی سوات کے سابق ضلعی نائب صدر عبدالرشید نے پولیس کو بتایا کہ وہ نمازِ تروایح کے بعد گھر جارہا تھا کہ ساجد نامی شخص نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ بال بال بچ گیا۔ کبل پولیس نے رپورٹ درج کرکے دریافت شروع کردی۔
Swat
