سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے پشمال میں کالام روڈ کی خستہ حالی کے باعث ٹرک الٹ گیا۔ ایک ہی خاندان کے5افراد زخمی ہوگئے۔ ٹرک میں موجود گھریلو سامان بھی تباہ گیا۔پولیس کے مطابق ٹرک نمبر جے وائی 5520 چارسدہ سے گبرال کے خاندان کو لے کر جارہا تھا کہ کالام روڈ پر پشمال کے مقام پر روڈ کی خستہ حالی کے باعث ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے شاہی عزت دختر حیات محمد، نازو زوجہ اکبرعلی،سلمیٰ دختر ریاض،سدرہ دختر تاج محمد اور مصطفی ولد اکبرعلی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے کالام اور سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کالام روڈ کی خستہ حالی کے باعث اس سے قبل کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں جن میں متعددافراد جان سے گئے ہیں۔
Swat
