Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں ججز کی کمی،ڈویژن بنچ کام نہیں کر رہا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں ججز کی کمی کی وجہ سے ڈویژن بنچ کام نہیں کررہا جس کی وجہ ہائی کورٹ میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے افراد کے مقدمات نہیں ہو پارہے۔ اس وقت ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں صرف ایک جسٹس تعینات ہے جس کی وجہ سے وہ سنگل بنچ لگا کر مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں۔ دوسرا جج نہ ہونے کی وجہ سے ڈویژن بنچ کام نہیں کر رہا جس کی وجہ سے درجنوں مقدمات اور خاص کر جیلوں میں قید ملزمان کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت نہیں ہورہی جس کی وجہ سے قیدی اور دیگر سائلین مشکلات کا شکار ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔