سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ آئین میں چودہ سالہ لڑکی نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ ایس ایچ او بحرین حیات خان کے مطابق مسماۃ (س) مرگی کی مریضہ تھی، جس کی وجہ سے وہ پریشان اور زندگی سے تنگ تھی۔ بدھ کو افطاری کے وقت انہوں نے گھر میں موجود پستول سے خود پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
