Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا حکم ہوا میں تحلیل، خطرناک بل بورڈز تاحال کھڑے ہیں

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی واضح ہدایات کے باوجود سوات کے مختلف علاقوں میں تاحال خطرناک بل بورڈز کو نہیں ہٹایا گیا۔ کمشنر نے عوامی شکایت پر سوات کے تمام علاقوں سے بینرز، بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا جس پر مینگورہ شہر میں کچھ بل بورڈز اور زیادہ تر بینرز ہٹا دیے گئے ہیں، لیکن سیدو شریف، پیپلز چوک، سنگوٹہ اور دیگر علاقوں میں تاحال خطرناک بل بورڈ کھڑے ہیں۔ خاص کر پیپلز چوک کے قبرستان میں غیر قانونی خطرناک بڑے سائز کا بل بورڈ اب بھی اسی جگہ پر کھڑا ہے۔ عوامی حلقوں نے کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام غیر قانونی خطرناک بل بورڈز کو ہٹا دیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔