Swat

شہد کی مکھیوں میں ملکہ، چوکیدار اور کارکن مکھیاں ہوتی ہیں، محمد علی شاہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  نلکوٹ میں مگس بانی کا کام کرنے والے محمد علی شاہ نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کی مکھیوں کے بکس میں صرف جنگلی مکھیاں آتی ہیں، فارمی مکھیاں نہیں آتیں۔ ان کے مطابق ان چھتوں کے اندر ایک مکھی ہوتی ہے جس کو ملکہ کہا جاتا ہے۔ ملکہ چھت کے اندر ہی رہتی ہے اور بچوں کو جنم دیتی ہے۔ باقی مکھیوں میں کچھ بکس کے اس سوراخ کی نگرانی کرتی ہیں، جس میں مکھیاں اندر چھتوں میں داخل ہوتی ہیں۔ ان مکھیوں کو ”چوکیدار“ کہا جاتا ہے۔ باقی مکھیوں کو ”کارکن“ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو بکس سے نکل کر کھیتوں میں جاتی ہیں اور پھولوں سے رس حاصل کرکے واپس بکس میں آکر چھتوں میں شہد بناتی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔