سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں انصاف اور میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں۔ 6سینئر ترین آفیسرز کو نظر انداز کرکے جونیئر آفیسر پر نوازشات کی بارش کر دی اور اسے ترقی دیتے ہوئے مینگورہ کے زرعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔ مینگورہ میں قائم زرعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر عبدالباری کو بونیر کے چھوٹے سے اسٹیشن تبادلہ کرکے ان کی جگہ حال ہی میں گریڈ 19 میں ترقی پانے والے جونیئر آفیسر محمد ایاز خان کو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا جب کہ گریڈ 19 کے 6 سینئر ترین آفیسرزکو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل محکمہ زراعت شعبہ توسیع مینگورہ کے ڈائریکٹر جان محمد کا بھی شانگلہ تبادلہ کرکے ان کی جگہ گریڈ 18 کے آفیسر عزیر خان کو گریڈ 19 کے ڈائریکٹر کے عہد ے پر تعینات کرکے سینئر آفیسرز کی حق تلفی کی گئی ہے۔
Swat
