سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ مانڈل ڈاگ میں زمین کے تنازعہ پر تصادم کے دوران 2بھائی زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ چپریال کی حدودمیں واقع علاقہ مانڈل ڈاگ میں فریقین کے مابین زمین کے تنازع پر لڑائی ہوئی جس کے دوران ملزم بخت منیر کے وار سے دو بھائی باچاخان اور عظمت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔
