سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں 20کلو گرام پرانے بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔ کوزہ بانڈئی میں روڈ کنارے سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کے لئے کھدائی کے دوران بم برآمد ہوا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے بم کو ناکارہ بنادیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق بم بیس کلو وزنی اور پرانا تھا۔ شدت پسندوں نے سوات سے فرار ہوتے وقت اس کو زمین میں چھپایا تھا۔
Swat
